Time 20 ستمبر ، 2022
کاروبار

کراچی کے شہریوں کیلئے فی یونٹ بجلی 4 روپے 21 پیسے سستی ہونےکا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 4 روپے 21 پیسے سستی ہونےکا امکان ہے۔

کےالیکٹرک کی طرف سے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 4 روپے 21 پیسے سستی کرنےکی تجویز دی گئی ہے، اتھارٹی 29 ستمبر کو درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ کرےگی۔

درخواست مکمل منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک کے صارفین کو 7 ارب 21کروڑ روپے کا ریلیف مل سکےگا ۔

مزید خبریں :