پاکستان
Time 20 ستمبر ، 2022

آئی جی پنجاب کی مخالفت کے باوجود مریم اور جاوید لطیف پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا

آئی جی پنجاب کے انکار پر سی سی پی او نے پنجاب حکومت کے حکم پر مقدمہ درج کیا: ذرائع— فوٹو: فائل
آئی جی پنجاب کے انکار پر سی سی پی او نے پنجاب حکومت کے حکم پر مقدمہ درج کیا: ذرائع— فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزرا میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کےخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب فیصل شاہکار کے مابین ڈیڈ لاک رہا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے انکار پر سی سی پی او نے پنجاب حکومت کے حکم پر مقدمہ درج کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف تھے جبکہ آئی جی نے 25  مئی کے واقعات کے ذمہ دار افسران پر بھی مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا پہلے ہی کہے چکے ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ آئی جی بھی چیف سیکرٹری کی طرح چھٹی پر چلے جائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :