Time 20 ستمبر ، 2022
کھیل

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: محمد رضوان نے بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو ہزار رنز مکمل کرلیے۔

رضوان نے 52 اننگز میں دو ہزار رنز مکمل کرکے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مشترکہ طور پر  تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

رضوان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی اننگز میں 57 واں رن بناکر یہ سنگ میل عبور کیا۔

بابر اعظم نے بھی 52 اننگز میں دو ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے، بھارت کے ویرات کوہلی نے56 اننگز میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

مزید خبریں :