پاکستان
Time 20 ستمبر ، 2022

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈن اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سمیت دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں— فوٹو: پی ایم ایل این
شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈن اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سمیت دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں— فوٹو: پی ایم ایل این

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یو این سیکرٹری جنرل کے استقبالیے میں نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈن اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نہامر اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جیونیوزسےخصوصی گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کیلئے دنیا بھرکو یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :