Time 21 ستمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

آئمہ بیگ پر شہباز شگری کو دھوکہ دینے کا الزام، برطانوی ماڈل نے فون کال لیک کر دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ پر  برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ دھوکہ کیا اور وہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔

برطانوی ماڈل کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعوے کے بعد سے آئمہ بیگ اور طلولہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔

برطانوی ماڈل کا دعویٰ ہے کہ آئمہ  نے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ قائم  تعلقات کے باعث شہباز سے رشتہ ختم کیا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ماڈل نے قیس احمد ، آئمہ بیگ اور  شہباز شگری کے ساتھ ہونے والی سوشل میڈیا پر چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

 اب طلولہ نے ایک وائس کال بھی لیک کی ہے جو مبینہ طور پر آئمہ اور قیس کی ہے جس میں قابلِ اعتراض اور غیر اخلاقی گفتگو کی گئی ہے۔

تاہم ان الزامات پر گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے تاحال کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

طلولہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اُن کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ معطل کروا دیا ہے، آئمہ بیگ خود کو بچاناچاہتی ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب


مزید خبریں :