دنیا
Time 21 ستمبر ، 2022

بھارت: تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے سوئے لوگوں پر چڑھ دوڑا، 4 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ڈرائیور کیخلاف درج کر لیا گیا ہے۔میڈیا فوٹو
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ڈرائیور کیخلاف درج کر لیا گیا ہے۔میڈیا فوٹو

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں تیز  رفتار ٹرک نے سڑک کے کنارے  سونے والے 4 افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے سیلم پور تھانے کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا اور ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث 4 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے رات 2 بجے کے قریب تیز  رفتاری کے باعث سگنل کو توڑتے ہوئے سڑک کنارے سوئے افراد پر ٹرک چڑھا دیا اور  موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سیلم پور پولیس اسٹیشن میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :