قومِ لوط بھول گئے؟ رابی پیرزادہ کا والدین کیلئے پیغام

ہمارے معاشرے میں ایک ٹرینڈ بن گیا ہے، ٹرانس جینڈرز (خواجہ سرا)کو پروموٹ کرنا، وہ بھی تعلیم اور نوکری پر نہیں بلکہ الٹی سیدھی حرکتوں اور باتوں پر: رابی پیر زادہ کی ٹوئٹ/فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
ہمارے معاشرے میں ایک ٹرینڈ بن گیا ہے، ٹرانس جینڈرز (خواجہ سرا)کو پروموٹ کرنا، وہ بھی تعلیم اور نوکری پر نہیں بلکہ الٹی سیدھی حرکتوں اور باتوں پر: رابی پیر زادہ کی ٹوئٹ/فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے والدین کو  بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک مشورہ دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رابی پیر زادہ کا کہنا تھا کہ ہم خود اپنا مستقبل اپنی نسلیں تباہ کر رہے ہیں، جو اصل خواجہ سرا ہیں وہ عزت دار اور شرم والے لوگ ہوتے ہیں لیکن اکثر لوگ مشہور ہونے کے لیے خود خواجہ سرا بن رہے ہیں۔

رابی پیرزادہ نے والدین سے درخواست کی کہ اللہ کا واسطہ اپنی اولاد کو اس فتنے سے محفوظ رکھیں، یہ ہماری قوم کو تباہ کرنے کی سازش ہے، اپنے بچوں کو کہیں ٹرانس جینڈرز کی عزت کریں لیکن انہیں فولو نہ کریں۔

انھوں نے مزید لکھا کہ ہمارے معاشرے میں ایک ٹرینڈ بن گیا ہے کہ ٹرانس جینڈرز (خواجہ سراؤں)کو  پروموٹ کرنا ہے وہ بھی تعلیم اور نوکری پر نہیں بلکہ الٹی سیدھی حرکتوں اور باتوں پر، نئی نسلُ بھی ان کی طرف راغب ہو  رہی ہے۔

سابقہ گلوکارہ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اسکول کے بچے بھی ان کو فولو کرتے ہیں، سوشل میڈیا پیجز ان کو  پروموٹ کرتے ہیں، قومِ لوط بھول گئے؟

مزید خبریں :