ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیلنے لگی

سیلاب متاثرین کو خوراک سے زیادہ اب علاج معالجے اور دواؤں کی ضرورت ہے: عامر سہیل
سیلاب متاثرین کو خوراک سے زیادہ اب علاج معالجے اور دواؤں کی ضرورت ہے: عامر سہیل

ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں سے سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف  بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے کئی علاقوں میں سیلابی پانی اب بھی موجود ہے جو جلدی امراض کے ساتھ ساتھ کئی دیگر امراض کا باعث بن رہا ہے۔

تحصیل پروا کے علاقے ڈھورا سوہلن میں سیلابی پانی میں چلنے پھرنے اور ہاتھ دھونے سے دانے نکلنا اور انفیکشن ہو جانا معمول بن گیا ہے،۔

علاقے میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے انچارج عامر سہیل سدوزئی کے مطابق سیلاب متاثرین کو خوراک سے زیادہ اب علاج معالجے اور دواؤں کی ضرورت ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری سطح پر کسی سیلابی علاقے میں پانی کی نکاسی کا کوئی کام نہیں کیا جا رہا جو تمام تر بیماریوں کا موجب بن رہی ہے۔

مزید خبریں :