22 ستمبر ، 2022
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کو مبینہ دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔
شیخ رشید کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دھمکی آمیز کال لال حویلی کے لینڈلائن نمبر پر موصول ہوئی ہے۔
شیخ رشید نے تھانہ وارث خان میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو دھمکی آمیز کالیں موصول ہو رہی ہیں، پارٹی ارکان سے کہا ہے کہ جس طرح کی دھمکی دی جائے اسی طرح کا جواب دیا جائے۔
عمران خان کے دھمکی آمیز کال پر حکومت اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پوچھا گیا کہ کال کرنے والوں کے نام بتائیں، کس چیز کا خوف ہے۔