پاکستان
Time 22 ستمبر ، 2022

قمبر: وزیراعلیٰ سندھ کے دورے پر انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کو سڑکوں کی صفائی پر لگادیا

قمبر میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے دورے پر انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کو ہی سڑکوں کی صفائی پر لگادیا۔

 وزیراعلیٰ سندھ کے دورے سے قبل ریلیف کیمپ کے اطراف صفائی ستھرائی کے لیے  سیلاب متاثرین کو صفائی پر لگادیا گیا۔

 ایک سیلاب متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے کہنے پر صفائی کررہے ہیں اور جھاڑو لگا رہے ہیں، انتظامیہ نے صفائی کرنےکی شرط پر راشن دینےکا وعدہ کیا ہے۔

 دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی سیلاب متاثرہ شخص کو صفائی کی ذمہ داری نہیں سونپی، الزام ثابت ہوا تو سخت کارروائی ہوگی۔

مزید خبریں :