Geo News
Geo News

Time 22 ستمبر ، 2022
کاروبار

عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 343 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 32ہزار 630 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 5 ڈالرز کم ہوکر 1669 ڈالرز فی اونس ہے۔