پاکستان
22 ستمبر ، 2022

دفتر خارجہ نے پاکستان کےکسی وفد کے دورہ اسرائیل کی تردیدکردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد : دفتر خارجہ نے  پاکستان کے کسی وفد کے دورہ  اسرائیل سے متعلق تاثر کو مسترد کردیا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک غیر ملکی این جی او نے زیر بحث دورےکا اہتمام کیا جو  پاکستان میں موجود نہیں، پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان، مسئلہ فلسطین کا یواین اور  او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی قراردادوں کے مطابق 1967 سے قبل کی سرحدوں کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، ایسی فلسطینی ریاست کے حامی ہیں جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں انصاف اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔

خیال رہےکہ 2 روز قبل اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ  امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا ایک وفد اسرائیل پہنچا ہے جو کہ اسرائیلی صدر  سے ملاقات بھی کرےگا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM