پاکستان
Time 22 ستمبر ، 2022

ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ دینےکا فیصلہ غیرمناسب ہے: سینیٹر عرفان صدیقی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ دینے کے فیصلےکو غیر مناسب قرار دیا ہے۔ 

ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اس فیصلے کے خلاف وہ ایوان میں آواز  اٹھائیں گے۔

 سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کو عام آدمی کی طرح خوش دلی سے تمام ٹیکس ادا کرنے چاہئیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل نیشنل ہائی وے کونسل نے اراکین پارلیمنٹ کو موٹروے پر ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :