Time 23 ستمبر ، 2022
کھیل

انگلینڈ کیخلاف 10 وکٹوں سے کامیابی، بابر نے سرفراز احمد سے بھی اہم اعزاز چھین لیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

انگلینڈ کیخلاف 7 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی حاصل کرکے کپتان بابر اعظم نے سابق کپتان سرفراز احمد سے اہم اعزاز چھین لیا۔

بابر اعظم  سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے پاکستانی کپتان بن گئے۔انہوں نے بحیثیت کپتان 49 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 30 میچز جیتے۔

اس سےقبل یہ ریکارڈ سابق کپتان سرفراز احمد کے پاس تھا۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نے 37 میچز کھیلے جس میں انہیں 29 میچز میں کامیابی ملی۔

واضح رہے کہ 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف آخری اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

بابر اعظم 110 اور رضوان 88 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔بابر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بنے۔اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 122 رنز کی اننگز 2021 میں کھیلی تھی۔

مزید خبریں :