کھیل
Time 23 ستمبر ، 2022

'بابر اعظم نام ہی کافی ہے، کِنگ اِز بیک'

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی 

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار سنچری بنانے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوشدل شاہ بھی کپتان بابر اعظم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ 

خوشدل شاہ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ 'بابر اعظم نام ہی کافی ہے، کنگ اِز بیک،  تاریخی فتح مدتوں یاد رہے گی، پاکستان زندہ باد'۔

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف آخری اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

بابر اعظم نے 66 گیندوں پر 110 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، جب کہ رضوان نے 51 گیندوں پر 88 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے4 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔

مزید خبریں :