دنیا
Time 23 ستمبر ، 2022

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سیشن کے دوران کشمیر کے حق میں مظاہرہ

مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پلے کارڈز، کشمیری پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے — فوٹو: فائل
مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پلے کارڈز، کشمیری پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے — فوٹو: فائل

جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 51 ویں سیشن کے دوران انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت و فوج کے مظالم اور بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پلے کارڈز، کشمیری پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے  ساتھ ہی مظاہرین کی جانب سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

مظاہرین کی جانب سے اپنی تقریروں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کیا گیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزید خبریں :