23 ستمبر ، 2022
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم اور محمد رضوان پر تنقید کرنے والوں پر طنز کے تیرچلادیے۔
شاہین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ' اب وقت آگیا ہے کہ بابر اور رضوان سے جان چھڑالی جائے'۔
انہوں نے لکھا کہ' دونوں اتنے خودغرض کھلاڑی ہیں، اگر صحیح کھیلتے تو میچ 15 اوورز میں ہی مکمل ہوجانا چاہیے تھا اور یہ آخری اوور تک لے گئے، میرے خیال سے اس پر تحریک نہ چلائی جائے؟'
شاہین نے کہا کہ مجھے اس بہترین ٹیم پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بابر اور رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرکے انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔
پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 200 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے پورا کرنے والی دنیا کی واحد ٹیم بھی بن گئی ہے۔
ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم نے 66 گیندوں پر 110 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، جب کہ رضوان نے 51 گیندوں پر 88 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے4 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔