دنیا
Time 23 ستمبر ، 2022

اسکارف پہننے سے انکار پر ایرانی صدر نے امریکی خاتون صحافی سے انٹرویو منسوخ کر دیا

ایرانی صدر کی ٹیم نے سی این این کی چیف انٹرنیشنل اینکر کرسٹیان امان پور کو انٹرویو دینے سے چند منٹ پہلے اسکارف پہننے کی شرط رکھی، امان پور نے یہ شرط ماننے سے انکار کر دیا: امریکی میڈیا — فوٹو: ٹوئٹر امان پور
ایرانی صدر کی ٹیم نے سی این این کی چیف انٹرنیشنل اینکر کرسٹیان امان پور کو انٹرویو دینے سے چند منٹ پہلے اسکارف پہننے کی شرط رکھی، امان پور نے یہ شرط ماننے سے انکار کر دیا: امریکی میڈیا — فوٹو: ٹوئٹر امان پور

سر  پر اسکارف پہننے سے انکار پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے امریکی ٹی وی سی این این کی صحافی سے انٹرویو منسوخ کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کی ٹیم نے سی این این کی چیف انٹرنیشنل اینکر کرسٹیان امان پور کو انٹرویو دینے سے چند منٹ پہلے اسکارف پہننے کی شرط رکھی، امان پور نے یہ شرط ماننے سے انکار کر دیا۔

کرسٹیان امان پور کا کہنا ہے کہ وہ ایران میں رپورٹنگ کرتے وقت مقامی قوانین اور رواج کے مطابق اسکارف لیتی ہیں لیکن نیویارک میں ایسا کوئی قانون یا رواج نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 1995 سے اب تک ہر ایرانی صدر کا انٹرویو کر چکی ہیں اور ایران سے باہر کہیں بھی اُن سے کبھی کسی ایرانی صدر نے اسکارف پہننے کی شرط نہیں رکھی۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ایرانی صدر کے ساتھ یہ انٹرویو بہت پہلے سے طے تھا۔

انٹرویو میں مہسا امینی کی موت، ایٹمی معاہدے اور یوکرین جنگ میں روس کی حمایت پر صدر رئیسی سے سوالات کیے جانے تھے۔

مزید خبریں :