اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل، عدالت نے گرفتاری سے روک دیا

اسحاق ڈار کو واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے، جج احتساب عدالت۔ فوٹو فائل
 اسحاق ڈار کو واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے، جج احتساب عدالت۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

گزشتہ روز اسحاق ڈار نے اپنے وارنٹ گرفتاری کے خلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ اسحاق ڈار کو واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے، وہ پاکستان واپس آجائیں پھر ان کے وارنٹ منسوخی کے معاملے کو دیکھیں گے۔

جبکہ ایک روز قبل سابق وزیر خزانہ سے سپریم کورٹ سے اشتہاری قرار دینے کے خلاف دائر درخواست واپس لیتے ہوئے کہا تھا کہ متعقلہ فورم سے رجوع کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو رہا کرنے کی تیاری ہو رہی ہے، حیران ہوں کہ عدالتیں تماشہ دیکھ رہی ہیں۔

مزید خبریں :