پاکستان
Time 23 ستمبر ، 2022

سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کا قتل، بیٹا شاہنواز گرفتار

چک شہزاد فام ہاؤس میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو گھر میں قتل کیا گیا، شاہنواز نے اپنی بیوی سارہ کو قتل کیا: پولیس۔ فوٹو فائل
چک شہزاد فام ہاؤس میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو گھر میں قتل کیا گیا، شاہنواز نے اپنی بیوی سارہ کو قتل کیا: پولیس۔ فوٹو فائل 

اسلام آباد: اپنی بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو گھر میں قتل کیا گیا، ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی بیوی سارہ کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کو حراست میں لیا گیا ہے اور مقتولہ سارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق  واقعے کی تفتیش جاری ہے، جو بھی حقائق سامنے آئے وہ شیئر کی جائیں گی۔

مزید خبریں :