24 ستمبر ، 2022
اسلام آباد: کیپیٹل پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے مطابق کیپیٹل پولیس کے راشن اور ڈیلی الاؤنسز بڑھا دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے باقی الاؤنسز میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے گا اورجلد ہی اسلام آباد پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کی جائے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کو مبارک باد دی جبکہ پولیس افسران نے رانا ثناءاللہ کا شکریہ ادا کیا۔