پاکستان
Time 24 ستمبر ، 2022

فواد چوہدری نے حالیہ خراب معیشت کا ذمہ دار سپریم کورٹ کو قرار دے دیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے حالیہ خراب معیشت کا ذمہ دار سپریم کورٹ کو قرار دے دیا۔

 ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ و برباد ہوگئی،کرنسی مارکیٹ میں پاکستان کو 5 ارب ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد سے سیاسی عدم استحکام ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

مزید خبریں :