Time 24 ستمبر ، 2022
پاکستان

صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کا مقدمہ انکے بیٹے کے خلاف درج کر لیا گیا

جھگڑے کے دوران ملزم نے بیوی کو ڈمبل کے وار کرکے قتل کیا تھا جس کا ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف بھی کر لیا ہے: ایف آئی آر کا متن — سوشل میڈیا
جھگڑے کے دوران ملزم نے بیوی کو ڈمبل کے وار کرکے قتل کیا تھا جس کا ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف بھی کر لیا ہے: ایف آئی آر کا متن — سوشل میڈیا

اسلام آباد میں صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز  کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن کی مدعیت میں ملزم شاہنواز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے گھر میں پولیس کو دیکھ کر خود کو کمرے میں بند کر لیا تھا، گرفتاری کے وقت ملزم کی شرٹ اور ہاتھوں پر خون کے نشانات تھے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جھگڑے کے دوران ملزم نے بیوی کو ڈمبل کے وار کرکے قتل کیا تھا جس کا ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے نشاندہی کرتے ہوئے اپنے گھر کے باتھ ٹب سے مقتولہ کی لاش برآمد کرائی۔

پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ کے سر پر زخم کے نشانات تھے۔ 

مزید خبریں :