ہر میچ میں سارے کھلاڑی نہیں چلتے ایک دو کھلاڑی ہی پرفارم کرتے ہیں: بیٹنگ کوچ یوسف

بیٹنگ میں جو خامی نظر آرہی ہے اس کو دور کرنے پر کام ہورہا ہے، کھلاڑی خود بھی اس خامی کو دور کرنا چاہتے ہیں : قومی بیٹنگ کوچ— فوٹو: فائل
بیٹنگ میں جو خامی نظر آرہی ہے اس کو دور کرنے پر کام ہورہا ہے، کھلاڑی خود بھی اس خامی کو دور کرنا چاہتے ہیں : قومی بیٹنگ کوچ— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بیٹنگ میں جو خامی نظر آرہی ہے اس کو دور کرنے پر کام ہورہا ہے کھلاڑی خود بھی اس خامی کو دور کرنا چاہتے ہیں اچھی بات یہ ہے کہ نشاندہی ہوگئی بہتری بھی آجائے گی۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم کیا ہے، شان مسعود نے گزشتہ میچ میں نمبر چار پر آکر شاندار بیٹنگ کی، ہر میچ میں سارے کھلاڑی پرفارم نہیں کرتے ایک دو کھلاڑی ہی عمدہ پرفارم کرتے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ جو خامی نظر آرہی ہے اس کو سب دیکھ رہے ہیں اور دور کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے، کھلاڑی خود بھی خامی کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں گیپ دیکھ کر ایکسٹرا کوور پر سوئپ کرکے رنز بنائے جارہے ہیں، امید ہے جلد بہتری آجائے گی۔

ماضی کے مڈل آڈر بیٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم کیا ہے، بھارت کے خلاف میچ میں نواز نے کامیابی دلائی، خوش دل نے بھی اوپر آکر اچھی بیٹنگ کی اور پاکستان کو کامیابی ملی، ایسا نہیں ہے کہ مڈل آرڈر  نے پرفارم نہیں کیا، ہر میچ میں سارے کھلاڑی نہیں چلتے ایک دو کھلاڑی ہی پرفارم کرتے ہیں۔

محمد یوسف نے کہا کہ شان مسعود نے گزشتہ میچ میں نمبر چار پر آکر شاندار بیٹنگ کی وہ اوپر آکر تو نہیں کھیلے، پاکستان کے ٹاپ آرڈر میں اتنے بڑے نام ہیں کہ جب وہ چلتے ہیں تو خود ہی گیم ختم کردیتے ہیں لیکن جب ٹاپ آرڈر جلد آؤٹ ہوجاتا ہے تو میڈل آرڈر اسکور کرتا ہے جس کی مثال گذشتہ میچ میں شان مسعود کی سب کے سامنے ہے، ایسے ہی آہستہ آہستہ سب پرفارم کریں گے تو بہتری آئے گی، ہر ٹیم میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے۔ 

خیال رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 7 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز  میں انگلینڈ کو 2-1  کی برتری حاصل ہے، چوتھا میچ کل کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :