دنیا
Time 25 ستمبر ، 2022

کینیڈا میں آندھی اور طوفانی بارش، مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ

کینیڈا میں آندھی اور طوفانی بارش، مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ

کینیڈا کے مشرقی علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش کے سبب مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہیں۔

طوفان فی اونا سے نو وا اسکاٹیا، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ، نیو برنسوِک، نیو فاؤنڈ لینڈ اور کیوبیک کے میگ ڈالین آئی لینڈز متاثر ہیں۔

کچھ علاقوں میں آندھی کی رفتار سو کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جس سے درخت اکھڑ گئے اور گھروں کی چھتوں اور کاروباری علاقوں میں دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بعض مقامات پر لوگوں کو انخلا کی بھی ہدایت کی گئی ہے، ساحلی علاقے میں ایک خاتون کے لاپتا ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

اٹلانٹک کینیڈا اور جنوبی کیوبیک میں موسم مزید خراب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

مزید خبریں :