ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری، کراچی میں مزید 2 مریض انتقال کر گئے

سندھ میں ڈینگی کے مزید 335 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 257 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔فائل فوٹو
 سندھ میں ڈینگی کے مزید 335 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 257 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں ڈینگی تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وبا سے مزید 2 مریض انتقال کر گئے۔

 ملک بھر میں ڈینگی کے کیسسز رپورٹ ہو رہے ہیں، صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 335 کیسز  رپورٹ ہوئے جن میں سے257 کا تعلق کراچی سے ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں، ڈینگی سے ایک مریض چل بسا جبکہ مزید 259 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وبا میں مبتلا 175 افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں بھی ڈینگی کے مزید 226 کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب حکومت نے ڈینگی کے مریضوں کی سہولت کے لیے ہیلتھ کارڈ پر ڈینگی کے علاج کا اعلان کر دیا ہے۔

 وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے ڈینگی کے مریضوں کی سہولت کی خاطرصوبے بھر میں مزید اسپتالوں کو بھی ہیلتھ کارڈ سسٹم میں شامل کیا جا  رہا ہے۔

مزید خبریں :