عالیہ بھٹ کی ہالی وڈ ڈیبیو فلم کا ٹریلر آتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ہالی وڈ کی پہلی فلم کی جھلک شیئر کی ہے۔

عالیہ بھٹ نے گزشتہ شب انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اگلے سال ریلیز ہونے والی فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کا ٹریلر جاری کیا جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر رہے ہیں۔

ایکشن سے بھرپور فلم میں عالیہ بھٹ سمیت اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ اور آئرلینڈ کے معروف اداکار جیمی ڈارنن مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

عالیہ بھٹ نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مطلع کیا کہ یہ فلم ناظرین کے لیے 2023 میں پیش کی جائے گی جسے لوگ آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر دیکھ سکیں گے۔

مزید خبریں :