کھیل
Time 25 ستمبر ، 2022

لاہور: میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے مقامی کرکٹر عثمان شنواری انتقال کرگئے

مقامی کرکٹر عثمان شنواری کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے— فوٹو: رپورٹر
مقامی کرکٹر عثمان شنواری کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے— فوٹو: رپورٹر

لاہور  میں ایک لیگ کے میچ کےدوران حرکت قلب بند ہونے سے مقامی کرکٹر انتقال کرگئے۔

لیگ انتظامیہ کے مطابق لاہور میں مقامی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری میچ کے دوران عثمان شنواری نامی کرکٹر فیلڈنگ کے دوران زمین پر گر گئے۔

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عثمان شنواری کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ  روز لیگ میچ میں پیش آیا۔

مزید خبریں :