Time 25 ستمبر ، 2022
کھیل

پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے  ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

 بابر اور رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2 ہزار  پارٹنرشپ رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔

پاکستانی اوپننگ پیئر نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا۔

 بابر اور رضوان کے درمیان اب تک 2043 رنز شراکت میں بن چکے ہیں، دونوں کے درمیان ففٹی یا اس سے زائد شراکتیں 14 مرتبہ بنی ہیں۔

مزید خبریں :