Time 25 ستمبر ، 2022
پاکستان

لندن: پی ٹی آئی کارکنوں نے مریم کو گھیرلیا، الزامات لگائے اورگالیاں بھی دیں

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےکارکنوں نے لندن میں گھیر لیا، الزامات لگائے اور مغلظات بھی بکیں۔

مریم اورنگزیب ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی لینےکے لیے رکی تھیں، اس دوران پی ٹی آئی کے کارکن آگئے اور انہوں نے وزیر اطلاعات کے ساتھ نامناسب رویہ اپنایا۔

پی ٹی آئی کی خواتین نے مریم اورنگزیب پر الزامات لگائے،کافی شاپ میں کھڑی مریم اورنگزیب پرپی ٹی آئی کی خواتین نے چور  ہونےکا الزام بھی لگایا، اس دوران مرد کارکن بھی موجود تھے۔

خواتین نے الزام لگایا کہ مریم اورنگزیب پاکستانی عوام کا پیسا لندن میں لٹا رہی ہیں، احتجاج کرنے والے مریم اورنگ زیب کے ساتھ ساتھ چلتے رہے، تاہم مریم اورنگزیب نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا اور  خاموشی سے مسکراتی رہیں۔

مزید خبریں :