انگلینڈ کیخلاف کامیابی کے بعد قومی کرکٹرز کی فینز سے ملاقات، آٹو گراف بھی دیے

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دینے کے بعد قومی کرکٹرز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں موجود اپنے فینز سے ملاقات کی۔

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان اور محمد رضوان  نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے جاوید میانداد انکلوژر کی طرف  آئے اور فینز کو آٹو گراف دیے۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

اس دوران فیز نے جنگلے کے پیچھے سے کارڈز ، شرٹس اور پرچم پلیئرز کو دیے، قومی پلیئرز نے آٹوگراف دے کر چیزیں فینز کو واپس دیں۔

واضح رہے کہ7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 برابر کردی۔

مزید خبریں :