پاکستان
Time 26 ستمبر ، 2022

چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی

یکم ربیع الاول 28ستمبر بدھ کے روز ہوگی: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی— فوٹو: فائل
یکم ربیع الاول 28ستمبر بدھ کے روز ہوگی: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی— فوٹو: فائل

ملک میں ربیع الاول 1444 ہجری کا چاند  نظر نہیں آیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا جس میں دیگر ارکان اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں نہیں ملیں جس کے بعد اعلان کیا گیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 28 ستمبر بدھ کے روز ہوگی اور 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی۔

مزید خبریں :