26 ستمبر ، 2022
پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ کا تاریخی کارنامہ، ماؤنٹ مناسلو کی ’ٹرو سمٹ‘ سر کرلی، ساجد سدپارہ ماؤنٹ مناسلو کا ’ٹرو سمٹ‘ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے ماؤنٹ مناسلو کی ’ٹرو سمٹ‘ سر کرلی ، وہ نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کا ’ٹرو سمٹ‘ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
کوہ پیما نے یہ تاریخی کارنامہ پیر کی صبح مناسلو کے ٹاپ پر پہنچ کر انجام دیا، 8 ہزار میٹر سے زائد بلند چوٹی مناسلو پر نئے بلند ترین مقام کا انکشاف گزشتہ سال ہوا تھا جس کے بعد پچھلی تمام سمٹ منسوخ ہوگئی تھیں، مناسلو پر برفانی تودہ گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس کے بعد دیگر کوہ پیماؤں کی سمٹ مہم التوا کا شکار ہے۔