دنیا
Time 27 ستمبر ، 2022

امریکا یوکرین کو سویلین سکیورٹی امداد کیلئے 45کروڑ ڈالرز سے زائد رقم دے گا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

امریکا یوکرین کو سویلین سکیورٹی امداد کے لیے 45کروڑ ڈالرز سے زائد رقم دے گا۔

امریکا نے فوجی امداد کے بعد یوکرین کو سویلین امداد دینے کا بھی کہا ہے،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو 45 کروڑ 75 لاکھ ڈالرز کی سویلین امداد فراہم کرے گا۔

 سویلین امداد یوکرین کے جرائم کی روک تھام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ہوگی۔

واضح رہے کہ  یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے امریکا اور یورپی ممالک یوکرین کی مدد کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :