27 ستمبر ، 2022
82 فیصد پاکستانیوں نے سیلاب متاثرین کےلیے عالمی امداد لینے کی حمایت کردی ۔
گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا، سروے کے مطابق 18فیصد عوام نے سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امدادکی مخالفت کی جب کہ بھارت سے امداد لینے پر پاکستانی عوام کی رائے تقسیم نظر آئی۔
سروے کے مطابق 43 فیصد امداد لینے کے حامی نظر آئے تو 57 فیصد عوام کی جانب سے مخالفت کی گئی۔
سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستانی خود بھی آگے دکھائی دیے،57 فیصد نے سیلاب زدگان کی کھل کر مالی امداد کرنے کا بتایا۔