کھیل
Time 27 ستمبر ، 2022

حارث کو توڑنا ہے؟ فاسٹ بولرکو مستقل کھلانے پر وسیم اکرم کی تنقید

حارث رؤف کو بریک کی ضرورت ہے: وسیم اکرم کی نجی میڈیا سے گفتگو/فوٹوفائل
حارث رؤف کو بریک کی ضرورت ہے: وسیم اکرم کی نجی میڈیا سے گفتگو/فوٹوفائل

قومی ٹیم کے سابق کپتان  وسیم اکرم نے  فاسٹ بولر حارث رؤف کو مستقل کھلانے  پر تنقید کی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اتنے میچز کھلا کر حارث رؤف کو توڑنا ہے؟ حارث رؤف نے اتنی گرمی میں سارا ایشیا کپ کھیلا، پھر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کراچی میں ان سے سارے میچز کھلوائےگئے انھیں بریک کی ضرورت ہے ، ورلڈکپ تک آپ کے بولرز میں جان رہنا بھی ضروری ہے۔

حارث رؤف کو بریک دینے کی صورت میں حل بتاتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جو بھی بولر  اسکواڈ میں ہے آپ کو اس کو کھلانا ہوگا کیوں کہ یہ روٹیشن ضروری ہے۔

سوئنگ سلطان کا کہنا تھا کہ اگرچہ  ٹی ٹوئنٹی کے7 میچز جو کہ صرف دِکھنے میں 20 اوور کے ہیں لیکن یہ  میچز بغیر بریک  کے بہت تیز گیم ہے۔

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں کھلاڑی کو ہر اوور میں بھاگنا ہوتا ہے، بیٹنگ میں فیصلے جلدی لیے جاتے ہیں یہ بہت تیز گیم ہے لہٰذا کھلاڑیوں کی روٹیشن بہت ضروری  ہے۔

مزید خبریں :