پاکستان
Time 27 ستمبر ، 2022

نواب شاہ میں برساتی پانی سے 10 فٹ لمبا مگرمچھ نکل آیا

اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف یا انتظامیہ میں سے کوئی بھی نہیں پہنچا: علاقہ مکین— فوٹو: فائل
اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف یا انتظامیہ میں سے کوئی بھی نہیں پہنچا: علاقہ مکین— فوٹو: فائل

نواب شاہ میں برساتی پانی سے 10 فٹ لمبا مگرمچھ نکل آیا۔

نواب شاہ کے گاؤں مٹھل شر میں مگر مچھ نکلنے کا واقعہ پیش آیا جس پر علاقہ مکینوں نے وائلڈ لائف کو اطلاع دے دی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف یا انتظامیہ میں سے کوئی بھی نہیں پہنچا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی جام صاحب میں برساتی پانی سے دومگرمچھ نکلے تھے۔

مزید خبریں :