کھیل
Time 28 ستمبر ، 2022

دھانی کے بھائی بھی انگلینڈ کیخلاف ایکشن میں، برطانوی کوچز بھی مخمور کی بولنگ کے معترف

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہنواز  دھانی کے بھائی مخمور علی دھانی بھی بولنگ میں اپنے بھائی سے کم نہیں ہیں۔

مخمور علی دھانی نے کراچی میں پریکٹس سیشن کے دوران انگلینڈ کے خلاف بولنگ میں حصہ لیا اور جیو نیوز سے گفتگو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

مخمور علی دھانی نے بتایا کہ میں نے انگلینڈ کے خلاف بولنگ کی جس پر ان کے کوچز نے بھی میری بولنگ اسکلز کو سراہا۔

مخمور علی دھانی کا کہنا تھا کہ جب میں نے انگلینڈ کے بین ڈکٹ کو بولنگ کروائی تو ان کا کہنا تھا کہ بال سوئنگ ہو رہا ہے جبکہ عادل رشید کا کہنا تھا کہ تم بہت آگے جاؤگے ایسے ہی محنت کرتے رہو۔

دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں کو کروائی گئی بولنگ کے حوالے سے مخمور علی دھانی نے بتایا کہ نسیم شاہ، افتخار احمد اور حارث رؤف کو بھی بولنگ کروائی، حارث رؤف نے خاصا اعتماد دیا اور کوچ شان ٹیٹ نے بھی میرے جذبے اور اسکلز کی تعریف کی۔

مزید خبریں :