Time 28 ستمبر ، 2022
کھیل

آسٹریلوی لیجنڈ کی ورلڈ T20الیون، شاہین آفریدی بھی پہلے 5 کھلاڑیوں میں شامل

شاہین آفریدی ٹیم کو اٹھا کر رکھتے ہیں دیگر کھلاڑی ان کے پیچھے ہوتے ہیں : مارک وا شاہین کی بولنگ کے معترفْ/فوٹوفائل
 شاہین آفریدی ٹیم کو اٹھا کر رکھتے ہیں دیگر کھلاڑی ان کے پیچھے ہوتے ہیں : مارک وا شاہین کی بولنگ کے معترفْ/فوٹوفائل

آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ بیٹر مارک وا نے آئی سی سی ویب سائٹ کے لیے پہلے 5  کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی مارک وا کے پہلے 5 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

مارک وا نے پہلے نمبر پر بھارت کے  جسپریت بھمرا،دوسرے پر شاہین آفریدی کو رکھا ہے جبکہ فہرست میں تیسرے نمبر پر افغانستان کے راشد خان اور چوتھے نمبر  پر انگلینڈ کے جوز بٹلر اور  پانچویں نمبر پر آسٹریلیا کے گلین میکسویل کو رکھا ہے۔

مارک وانے اپنے انتخاب پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بولر جسپریت بھمرا تینوں فارمیٹ کے شاندار بولر ہیں جبکہ شاہین آفریدی بائیں ہاتھ کے ایک بہت اچھے بولر ہیں، وہ وکٹ لینے کا ہنر جانتے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ٹیم کو اٹھا کر رکھتے ہیں اور دیگر کھلاڑی ان کے پیچھے ہوتے ہیں، بائیں ہاتھ کا بولر ہونے کی وجہ سے وہ رائٹ ہینڈر کو ان سوئنگ کرا کر پیچھے لاتے ہیں۔

مارک وا نے قومی فاسٹ بولر کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ شاہین آفریدی کے پاس اسپیڈ بھی ہے اور  میں نے انہیں دوسرے نمبر پر رکھا ہے۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ افغان بولر راشد خان دو تین وکٹیں لینے کے ساتھ 20 رنز بھی بناتے ہیں جبکہ جوز بٹلر کو میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نمبر ون بیٹر سمجھتا ہوں اور گلین میکسویل ایسا کھلاڑی ہے جو آپ کو میچ جتوا سکتا ہے۔

مزید خبریں :