کاروبار
Time 28 ستمبر ، 2022

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوگیا

برطانوی خام تیل کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے جبکہ امریکی خام تیل 81 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے— فوٹو: فائل
برطانوی خام تیل کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے جبکہ امریکی خام تیل 81 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے— فوٹو: فائل

لندن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوگیا۔

برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ برینٹ آئل کی قیمت میں آج 2.82 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا  ہے۔

 جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 3.20 ڈالر اضافے کے بعد 81 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔