29 ستمبر ، 2022
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ عوام آج جس مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں وہ عمران خان کا کیا دھرا ہے، کسی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہوں گے۔
لاہور میں پارٹی رہنما اصغر بھٹی کی رہائش گاہ پر پارٹی کے نئے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج کل آڈیو لیکس کا دور دورہ ہے بیانات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفوں کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا ہے اور سپیکر کسی کے دباؤ پر استعفے قبول نہیں کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار معاشی امور کے ماہر ہیں منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، انکی پرفارمنس اچھی رہے گی اور وہ حالات بہتر کر دیں گے۔