Time 29 ستمبر ، 2022
پاکستان

کراچی: گھر میں گیس لیکیج کے باعث آتشزدگی، 5 افراد جھلس گئے

اطلاع ملتے ہی متاثرین کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا/ فائل اسکرین گریب
اطلاع ملتے ہی متاثرین کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا/ فائل اسکرین گریب

کراچی کے علاقے لیاری میں ایک گھر میں گیس لیکیج سے لگنے والی آگ کے باعث بچے اور  خاتون سمیت 5 افراد جھلس گئے۔

گھر  میں گیس لیکیج کا واقعہ لیاری میراں ناکا محمدی مسجد کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ عارف ولد غوث محمد اور ان کی 35 سالہ زوجہ سمیرا ، 13 سالہ بیٹی عریبہ، 12 سالہ بیٹا ایان، 8 سالہ بیٹی ایمان اور 2 سالہ بیٹی عنایا  شامل ہیں۔ 

جھلس کر  زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کےلیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :