دنیا
Time 29 ستمبر ، 2022

ویڈیو: فلوریڈا میں طوفانی ہواؤں نے صحافی کا رپورٹ کرنا مشکل بنا دیا

سمندری طوفان 'lan' امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا جس کے باعث وہاں تیز ہوائیں بھی ریکارڈ کی گئیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر  ایک ویڈیو بھی وائرل ہو  رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ایک رپورٹر طوفان کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہا ہے اور اسی دوران تیز ہواؤں کے باعث اس کا خود کو سنبھالنا مشکل ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تباہ کن طوفان کے پیش نظر  فلوریڈا میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں اور  برف باری ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

طوفان کے حوالے سے ہونے والے نقصانات کی بے تہاشا ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ سمیٹی ہوئی ہے جس میں ایک رپورٹر طوفان کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہا ہے اور  اس دوران 240 کلو میٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس میں اس کا رپورٹ کرنا مشکل ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز ہواؤں کے جھکڑ کی وجہ سے رپورٹر خود کو بہت مشکل سے سنبھال پا رہا ہے اور اس دوران ایک درخت بھی اڑتا ہوا آتا ہے اور رپورٹر کو جا لگتا ہے، ویڈیو میں رپورٹر  کو کھمبے کا سہارا لیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد اس کی جان میں جان آتی ہے۔ 

مزید خبریں :