29 ستمبر ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے اپنے والد کی صحت کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
امام الحق نے ٹوٹئر پر اپنے والد کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ کچھ روز قبل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ اسپتال میں داخل ہیں۔
پاکستانی بیٹر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ والدین قیمتی ہوتے ہیں، انہیں عزت دینا سیکھیں اور جب وہ آپ کے ساتھ ہوں تو انہیں اہمیت دیں۔
امام الحق نے اپنے والد کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد کو کچھ دن قبل مائنر ہارٹ اٹیک ہوا تھا تاہم اب وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔
کرکٹر کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے والد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔