کھیل
Time 29 ستمبر ، 2022

پاکستان جونیئر لیگ میں شرکت کیلئے 12 غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

پاکستان جونیئر لیگ میں شرکت کے لیے 12 غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے—فوٹو: سوشل میڈیا
پاکستان جونیئر لیگ میں شرکت کے لیے 12 غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے—فوٹو: سوشل میڈیا 

پاکستان جونیئر لیگ میں شرکت کے لیے 12 غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔

رپورٹس کے مطابق 12 مزید کھلاڑی اگلے دو سے تین روز میں لاہور پہنچیں گے،غیر ملکی کھلاڑی پاکستان جونیئر لیگ میں شرکت کے لیے پرجوش ہیں۔

گجرانوالہ جائنٹس کے تھامس کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم مینٹور شعیب ملک سے ملنے کے منتظر ہیں اس لیگ سے کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ دکھانے کا اچھا موقع ہے۔

پاکستان جونیئر لیگ  میں شامل ٹیموں کو چار دن ٹریننگ کا موقع ملے گا، لیگ کا آغاز 6 اکتوبر سے ہوگا۔

مزید خبریں :