کھیل
Time 29 ستمبر ، 2022

پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم عالمی ٹائٹل کیلئے دسمبر میں فائٹ کریں گے

فوٹو: محمد وسیم فائل
فوٹو: محمد وسیم فائل

پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم عالمی ٹائٹل کے لیے فائٹ کریں گے ۔

 دسمبر میں محمد وسیم کا مقابلہ ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ ٹائٹل ہولڈر میکسیکو کے جولیو سیزر مارٹنیز سے ہوگا۔ مارٹنیز 2019 سے ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ چیمپین ہیں۔

پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی ڈبلیو بی سی ورلڈ ٹائٹل کے لیے فائٹ دسمبر میں میکسیکو میں ہو گی۔

رپورٹس کے مطابق محمد وسیم اس ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ کی تیاری کے لیے ٹریننگ انگلینڈ اور امریکا میں کریں گے ۔

مزید خبریں :