دنیا
30 ستمبر ، 2022

جیمز بانڈ کی اسٹنٹ کار 70 کروڑ پاکستانی روپے میں نیلام

کار کی نیلامی کیلئے 16 لاکھ ڈالر سے 20 لاکھ ڈالر کا اندازہ لگایا گیا تھا تاہم 30 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔ فوٹو فائل
کار کی نیلامی کیلئے 16 لاکھ ڈالر سے 20 لاکھ ڈالر کا اندازہ لگایا گیا تھا تاہم 30 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔ فوٹو فائل

ہالی وڈ کی معروف فلمی سیریز جیمز  بانڈ میں استعمال ہونے والی اسٹنٹ کار  30 لاکھ ڈالر  یعنی تقریباً 70کروڑ  پاکستانی روپے میں نیلام ہو گئی۔

بلاک بسٹر  فلم "No Time to Die" میں استعمال کی گئی نامور اسٹنٹ کار  DB5 اداکار فلم کے لیے تیار کی گئی 8 میں سے ایک ریپلیکا ہے۔

کار کی نیلامی کے لیے 16 لاکھ ڈالر سے 20 لاکھ ڈالر کا اندازہ لگایا گیا تھا تاہم کار لگائے گئے تخمینے سے بہت زیادہ لاگت یعنی 30 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔

اس کے علاوہ جیمز بانڈ فلم میں سیکرٹ ورکر کا کردار ادا کرنے والے اداکار ڈینیل کریج کی جانب سے فلم کے لیے پہنے گئے لباس کی بھی نیلامی کی گئی، نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم ایک فلاحی ادارے کو دی جائے گی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM