Time 30 ستمبر ، 2022
کھیل

ورلڈکپ سے قبل بمراہ ٹیم سے آؤٹ، کونسا مسلمان بولر شامل کیا گیا؟

فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بیک انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں اور اس وقت وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ہیں/فوٹوفائل
فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بیک انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں اور اس وقت وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ہیں/فوٹوفائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جگہ بھارتی بولر محمد سراج کو  جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کمر کی انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں اور اس وقت وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ہیں۔

بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے بمراہ کی جگہ فاسٹ بولر محمد سراج کو جنوبی افریقا کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ  بمراہ کمر میں درد کی شکایت کر رہے تھے جس کے باعث انہیں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان دو روز قبل  کھیلے جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ  بھی نہیں کھلایا گیا۔

بعدازاں پریکٹس سیشن کے دوران بمراہ نے پھر سخت درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کی ٹریننگ روک دی گئی لیکن انجری کے باعث ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ فاسٹ بولر کو 4 سے 6 ماہ آرام کروایا جائے۔

مزید خبریں :