Geo News
Geo News

Time 30 ستمبر ، 2022
دنیا

معاشی جدت کے حوالے سے دنیا کے بہترین ملک کا اعزاز کس کے نام رہا؟

گلوبل انوویشن انڈیکس میں سوئٹزرلینڈ مسلسل 12 ویں بار اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔فائل فوٹو
گلوبل انوویشن انڈیکس میں سوئٹزرلینڈ مسلسل 12 ویں بار اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔فائل فوٹو

دنیا میں معیشت میں سب سے زیادہ جدت لانے والا ملک سوئٹزرلینڈ اس سال بھی گلوبل انوویشن انڈیکس میں سرفہرست رہا۔

ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے جاری کردہ گلوبل انوویشن انڈیکس 2022  کے مطابق  سوئٹزرلینڈ  اس سال بھی اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

اس انڈیکس میں معیشت کی جدت کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ مسلسل 12ویں بار دنیا کا بہترین ملک قرار پایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوسری پوزیشن امریکا،تیسری سوڈان اور اس کے بعد برطانیہ اور نیدر لینڈز بالترتیب چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے۔

اس انڈیکس میں ممالک کی درجہ بندی ہیومن اور کیپیٹل ریسرچ، کاروبار کرنے کے طریقوں، انفرااسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے جس میں اس سال بھی سوئٹزرلینڈ دیگر ممالک کے مقابلے میں آگے رہا۔