Geo News
Geo News

Time 30 ستمبر ، 2022
دنیا

پیرس فیشن ویک کیلئے جانیوالی خاتون سے 30لاکھ ڈالر کے زیورات لوٹ لیے گئے

رپورٹ کے مطابق برازیلین تاجر خاتون ٹیکسی میں سوار ہوکر پیرس فیشن ویک کیلئے جارہی تھیں کہ راستے میں لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا۔فائل فوٹو
رپورٹ کے مطابق برازیلین تاجر خاتون ٹیکسی میں سوار ہوکر پیرس فیشن ویک کیلئے جارہی تھیں کہ راستے میں لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا۔فائل فوٹو 

پیرس میں ڈاکو ایک خاتون سے 30 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والی خاتون تاجر کے ساتھ لوٹ مار کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ پیرس فیشن ویک میں شرکت کیلئے ٹیکسی میں سوار ہو کر جا رہی تھیں۔

متاثرہ خاتون نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وہ چارلس ڈی گال ہوائی اڈے سے پیرس جانے والی سڑک پر ٹیکسی میں موجود تھی کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ٹیکسی کا  شیشہ توڑا اور  سوٹ کیس اور ہینڈ بیگ چھین کر فرار  ہو گئے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے سوٹ کیس میں 30 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات تھے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 70 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور  ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے سیاحوں پر ڈاکوؤں کی جانب سے لوٹ مار کرنے کے لیے ہٹ اینڈ رن کے طریقہ واردات کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔